اے این ایف کی کارروائیاں، 1565 کلو سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 7 مختلف کارروائیوں کے دوران 1565 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے کارروائیاں کوئٹہ، اسلام آباد، کیچ، اٹک اور ملتان میں کی گئیں، کارروائیوں کےدوران ملزمان سے 391 کلو افیون، 274 کلو چرس، 180 کلو ہیروئن اور 26 کلو800 گرام آئس برآمد ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں ملزمان سے 1.1 کلو ویڈ،79 کلو بھنگ کے بیج، 58 کلو پوست کے بیج جبکہ 554.232 کلو مشتبہ مواد برآمد ہوا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔