14 سے 20 دسمبر 2024 تک پیغامِ پاکستان سرگرمیوں کی تفصیلات
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیر علی رضا بخاری (سابق ایم ایل اے آزاد جموں و کشمیر) نے پیغامِ پاکستان کی کتاب مارکو مارچیٹی (پاکستان-اٹلی تعاون کے معروف ماہر) کو اسلام آباد میں پیش کی۔
پیغامِ پاکستان سیمینارز جنوبی وزیرستان، چمن، پشاور، سکھر، اور عمرکوٹ میں منعقد کیے گئے۔
انسداد منشیات، اقلیتی حقوق اور پیام پاکستان کے حوالے سے سیمینار گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول عمرکوٹ میں منعقد کیا گیا۔
مولانا عبد الخبیر آزاد (چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان) نے پریس کلب پشاور میں پیغامِ امن کانفرنس کا انعقاد کیا۔
پیغامِ پاکستان کانفرنس مدرسہ جامعہ اشرفیہ، سکھر میں منعقد ہوئی۔
نوجوانوں کی اصلاح کے موضوع پر 4 سیمینارز/ملاقاتیں یونیورسٹی آف ہری پور، پریسبیٹیرین چرچ ٹیکسلا، یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی مردان، اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں منعقد کی گئیں۔
’’نوجوانوں کی مہارتوں کی ترقی اور سوشل میڈیا پر 5ویں نسل کی جنگ کے چیلنجز میں کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار کالج آف انٹرنیشنل سکل ڈویلپمنٹ لاہور میں منعقد ہوا۔
’’مدارس کے مذہبی اقدار اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ میں کردار‘‘ کے حوالے سے سیمینار دیامر اتحاد سٹوڈنٹ کونسل اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
’’قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کو اجاگر کرنے کے لیے جی بی یوتھ اسمبلی گلگت میں یوتھ کنونشن منعقد کیا گیا۔
جی بی میں یکجہتی اور ہم آہنگی کے حوالے سے یوتھ انگیجمنٹ سیمینار الحمرا ہال لاہور میں 17 دسمبر 2024 کو منعقد ہوا۔
’’قومی اتحاد کے لیے نوجوانوں کی شمولیت‘‘ کے موضوع پر سیمینار یونیورسٹی آف صوابی میں 17 دسمبر 2024 کو منعقد ہوا۔
دخترانِ پاکستان کانفرنس: خواتین بطور سفیر امن کا انعقاد وومن یونیورسٹی آف صوابی میں 18 دسمبر 2024 کو کیا گیا۔
نوجوانوں کی شدت پسندی کے خلاف مزاحمت کے موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس ڈیپارٹمنٹ آف کرمنالوجی، یونیورسٹی آف پشاور میں 19-20 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئی۔