جی ایچ کیو حملہ کیس: ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ مزید 5 ملزمان اڈیالہ جیل منتقل
راولپنڈی: (دنیا نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے مزید 5 ملزمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل منتقل کئے جانے والوں میں محمد عبداللہ ولد کنور اشرف، راجہ دانش وحید ولد راجہ عبدالوحید، حسن شاہ ولد صابر حسین شاہ، علی حسنین ولد خلیل الرحمان اور فرہاد خان ولد شاہد حسین خان شامل ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ ملزمان کو حال ہی میں جرم ثابت ہونے پر ملٹری کورٹ سے 10، 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔