امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان سے مزید تباہی، نظام زندگی مفلوج، حادثات میں 6 افراد ہلاک
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی مشرقی و جنوبی ریاستوں میں برف کا طوفان، نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔
ورجینیا، انڈیانا، کنساس اور کینٹکی میں ٹریفک حادثات، میزوری اور کنساس میں ہونے والے حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، کنساس سٹی میں برفباری کا 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ٹیکساس میں پارہ منفی 10 تک گر گیا، متعدد ریاستوں میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
2 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہوگئے، 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور 9 ہزار تاخیر کا شکار ہوئیں، برفباری کے باعث سکول اور دفاتر بند کر دیئے گئے۔
برطانوی شہر مانچسٹر میں شدید برفباری، ایئرپورٹ مکمل طور پر بند ہوگیا، تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں، مانچسٹر آنے والی کچھ پروازوں کو برمنگھم بھجوادیا گیا۔