سمندری حدود کی خلاف ورزی: سری لنکن بحریہ نے 10 بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لئے

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکن بحریہ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 10 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی بحریہ اور ساحلی محافظوں نے سری لنکا کے پانیوں میں غیر قانونی شکار کرنے والی بھارتی ماہی گیری کی کشتی کو پکڑا لیا اور 10 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لیا۔

سری لنکن بحریہ نے بتایا کہ بھارتی ماہی گیروں کی کشتی کو گزشتہ رات کو جافنا شہر کے علاقے کرائی نگر کے کوولان لائٹ ہاؤس کے سمندر سے پکڑا گیا، بحریہ نے کہا کہ وہ غیر قانونی ماہی گیری کو روکنے کے لئے سری لنکا کے پانیوں میں باقاعدہ گشت اور کارروائیاں کرتے ہیں ۔

بحریہ نے مزید بتایا کہ ماہی گیروں کی کشتی اور 10 بھارتی ماہی گیروں کو کنکیس نتھورائی بندرگاہ پر لایا گیا اور قانونی کارروائی کے لئے میلادی فشریز انسپکٹر کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں