آرایل این جی کی نئی قیمت مقرر، سوئی ناردرن کیلئے سستی، سدرن کیلئے مہنگی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے جنوری کیلئے آرایل این جی کی نئی قیمت مقرر کر دی۔

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، سوئی ناردرن کیلئے قیمت میں کمی جبکہ سوئی سدرن کیلئے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جبکہ سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے ۔

دوسری جانب دسمبر میں سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، اورسوئی سدرن کی قیمت 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں