معروف ہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 برس کی عمر میں چل بسے
نیویارک: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کے معروف اداکار مائیکل میڈسن 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ان کا انتقال کیلیفورنیا میں اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا، مائیکل میڈسن کا کیریئر چالیس سال پر محیط تھا، اور وہ ہالی وڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔
مائیکل میڈسن نے اپنے کیریئر میں کئی یادگار کردار ادا کیے اور انہیں اپنی خاص اداکاری کے لیے پہچانا جاتا تھا، انہوں نے فلم ریزروائر ڈاگز، کِل بِل: والیوم 2 اور ونس اپون آ ٹائم ان ہالی وڈ میں یادگار کردار نبھائے.
ان کے قریبی حلقے کے مطابق وہ ایک دلچسپ، حساس اور گہرے سوچ کے مالک انسان تھے، ان کی وفات پر ہالی وڈ کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔