نوابشاہ: سونے کی بالیوں کیلئے 7 سالہ بچی قتل کرنے والا ملزم ہلاک

نواب شاہ: (دنیا نیوز) سونےکی بالیوں کی لالچ میں7 سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں 4 روز قبل پیش آیا تھا، ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کے دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ دیا تھا جس کے بعد 7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے ملی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتول بچی کا رشتے دار ہے جس نے 4 روز قبل 7 سالہ بچی کو قتل کیا تھا تاہم اب ملزم خود بھی مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بچی کی سونے کی بالیاں اور پستول برآمد ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...