پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی مزید 25 پروازیں منسوخ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور معطل ہے، ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی مزید 25 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور قطر جانے اور آنے والی 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

سیالکوٹ ائیر پورٹ سے چار پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ملتان اور فیصل آباد سے سات پروازیں منسوخ کی گئیں۔

امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے کے باعث مشرقی وسطیٰ کے اکثر ممالک کی فضائی حدود پندرہویں روز بھی بند ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو بھی ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 72 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں