اسرائیل کا جنگی جنون، افواج کیلئے 35 بلین ڈالر کا بجٹ مختص

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل کا جنگی جنون ختم نہ ہوا، کابینہ نے بجٹ 2026 میں اسرائیلی افواج کیلئے 35 بلین ڈالر کا بھاری بجٹ مختص کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بجٹ ابتدائی ووٹنگ کیلئے اب اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، بجٹ منظوری کیلئے نیتن یاہو حکومت کو شدید مشکل کا سامنا کرنا ہوگا۔

اسرائیلی قانون کے مطابق نیتن یاہو کو ہر حال میں مارچ سے قبل بجٹ کی منظوری یقینی بنانا ہوگی۔ پارلیمنٹ سے بجٹ منظور نہ ہونے کی صورت میں اسرائیل میں نئے انتخابات منعقد کرنے ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں