اسلام آباد سکوٹی حادثہ: جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں دو لڑکیوں کو گاڑی سے کچلنے کا واقعہ، جاں بحق لڑکیوں کے خاندان نے ملزم ابوذر کو معاف کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا۔

متاثرین کے بیان کے بعد ملزم ابوذر کی ضمانت منظور ہو گئی، عدالت نے ملزم ابو ذر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایک لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان دینے آیا تھا اور اس کی والدہ کا آن لائن بیان ریکارڈ کیا گیا، دوسری لڑکی کے والد کا بیان عدالت میں ریکارڈ ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں