معروف قوال شیرمیاں داد کے گھر میں چوری کی واردات

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف قوال شیرمیاں داد کے گھر میں چوری کی واردات سامنے آئی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں شیرمیاں داد کے گھر میں کام کرنے والی گھریلو ملازمہ نے چوری کی واردات کی، ملازمہ نے 6 تولہ زیورات چوری کیے جبکہ واردات کے وقت شیرمیاں داد اور ان کی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گھر سے باہر تھے۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا اور اس کے گھر کے صحن میں دبائے گئے زیورات برآمد کر لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیورات کی برآمدگی کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں