ٹینس سٹار ارینا سبالنکا ٹرانس جینڈر ٹینس پلیئرز کی مخالف نکلیں
نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر ارینا سبالنکا نے ٹرانس جینڈر ٹینس پلیئرز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کھیلوں میں اس طرح کی چیز کے ساتھ اتفاق نہیں کرتی۔
ایک انٹرویو میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ سوال ہے، میں اس کمیونٹی کی مخالفت نہیں کر رہی، میں محسوس کرتی ہوں کہ انہیں خواتین کے اوپر بہت ایڈوانٹیج حاصل ہے۔
ارینا سبالنکا کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ بائیو لوجیکل مینز کا مقابلہ کرنا یہ غیر منصفانہ ہے، ایک خاتون اپنی حد تک پہنچنے کے لیے اپنی ساری زندگی کام کرتی ہے، یہ غیر منصفانہ ہے کہ کہ پھر وہ مرد کا مقابلہ کرے۔
ٹرانس جینڈرز کے حوالے سے بیان کے بعد ارینا سبالنکا کو تنقید کا سامنا ہے، ان پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، ویمن ٹینس ایسوسی ایشن ایک حد تک بلڈ ٹیسٹوسٹیرون لیول رکھنے والے ٹرانس ایتھلیٹس کو مقابلے کی اجازرت دیتی ہے۔