پرو ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست

برلن: (دنیا نیوز) دنیا کی سب سے بڑی پرو ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست دے دی۔

نیدرلینڈز نے پاکستان کو 2-5 کے فرق سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے حنان شاہد اور سفیان خان نے گول کیے۔

پاکستان ٹیم پرو ہاکی لیگ میں اپنا دوسرا میچ میزبان ٹیم ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گی، قومی ٹیم لیگ کے پہلے مرحلے میں 4 میچز کھیلے گی، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح تین بجے کھیلے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں