نومئی واقعہ کو نہیں بھول سکتے، چاہتے ہیں سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں: شرجیل میمن

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن ہم نومئی واقعہ کو نہیں بھول سکتے، چاہتے ہیں سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں۔

شرجیل انعام میمن سندھ ہاؤس اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا آغاز مولا علی کے قول سے کروں گا ،اُنہوں نے فرمایا جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو۔

اُن کا کہنا تھا کہ جس شخص کو دھاندلی کے ذریعے 2018 میں اقتدار میں لایا گیا ، اُس شخص نے 2018 میں مینڈیٹ چوری کیا،2018 میں پی ٹی آئی کو دھاندلی کر کے حکومت دی گئی ، جیسے اِن کو حکومت ملی وہ ساڑھے تین سال کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا ۔

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ آج بھی ان کی جماعت کی تقریریں میں صرف شوکت خانم اور یونیورسٹی کی باتیں ہیں ،ساڑھے تین سال میں کوئی بھی بڑا پروجیکٹ گنوا نہیں سکتے ،ان کا دور سیاہ دور کے طور پر جانا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات کرتا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج بانی کو ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،یہ اپنے دور میں کہتے رہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مثالی تعلقات ہیں،اِن کے پاس کوئی بھی مینڈیٹ نہیں تھا ،اسمبلی میں بل پاس کرنے کا طریقہ کار سب کے سامنے تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب اقتدار میں تھے اس وقت جمہوری سوچ کیوں نہیں آئی،کیا سینیٹ چیئرمین کا الیکشن سینٹ کی سیٹیں اقتدار سب جائزہ تھا ؟جب عدم اعتماد پیش ہوئی تو کہا کہ آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کے لیے تیار ہوں ، ہم لوگ کی اتنی شارٹ ٹرم میموری کیوں ہیں ؟

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ ساڑھے تین سال پہلے کی باتیں بھول گئے، جب فوج نے سیاست میں مداخلت نہ کی، کہا نیوٹرل ہیں اُنہوں نے کہا نیوٹرل تو جانور ہے،اُن کے دور میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہوئی،اپ کو کوئٹہ کے ورثا پکارتے رہے آپ نہیں گئے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھ اکہ سیاسی مخالفین کو بیان بازی پر گرفتار کیا گیا اورمیڈیا ٹرائل کروایا گیا ،سیاسی لوگوں کو منشیات کیس میں گرفتار کروایا گیا، کیا آپ کے دور میں پی پی لیڈرشپ آصف زرداری کو گرفتار نہیں کروایا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ عید کی رات کو فریال تالپور کو جیل بھیجوایا گیا،آپ کا دور بدترین آمریت کا دور تھا،امریکہ میں بیٹھ کر کہا جیل سے واپس لیں گے،آپ دنیا کے کون سے ملک کے ساتھ بیٹھ کر اپنے وطن کے خلاف سازشیں نہیں کر رہے۔

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا اسرائیل نے جس نے ہیومن رائٹس کی سنگین خلاف ورزی کی ، بانی کی گرفتاری پر اسرائیل کو درد ہوا ،آپ کے اہل خانہ بھارتی میڈیا پر بیٹھ کر انٹرویو دے رہے ہیں،آپ کے دفاع کے لیے بھارتی میڈیا کے دروازے کھل جاتے ہیں ۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم سیاست میں کسی کو غدار نہیں کہتے، ہم آپ سے اپیل کرتے کہ سوچ سمجھ کر سیاست کریں، نوجوانوں کو گالم گلوچ تبائی کی طرف نہ لے کر آئیں،آج آپ باتیں کر رہے ہیں آپ اسٹیبلشمنٹ کے لگائے گئے پودے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی چاہتے ہیں کہ چیزیں بات چیت سے حل ہوں ،بدقسمتی سے یہ لوگ سیاستدانوں سے بات چیت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں،ہم چاہتے ہیں سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں،ہم نو مئی کے واقعے کو کہیں نہیں بھول سکتے۔

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ نے مزید کہا کہ آپ نے قائد اعظم کے گھر کو نہیں بھول سکتے،آپ سپر مین نہیں ہیں نہ ہی آپ نے کوئی ایسا کمال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں