سٹاک مارکیٹ میں تاریخی اضافے کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی 1.2 ارب ڈالر کی منظوری کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 514 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 4 پوانٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

جن اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی جا رہی ہے ان میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریاں شامل تھیں، ایچ بی ایل، پی پی ایل، پی او ایل، اوجی ڈی سی، ماری، حبکو، اور یوبی ایل مثبت زون میں دکھائی دیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 153 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 456 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں