اشتہاریوں کے خلاف آپریشن میں سی سی ڈی کے 4 اہلکار شدید زخمی
لیہ: (دنیا نیوز) اشتہاریوں کے خلاف آپریشن میں سی سی ڈی کے 4 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
انتہائی مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سی سی ڈی ٹیم نے ضلع لیہ کے علاقے احسان پورہ میں آپریشن کیا۔
سی سی ڈی مظفرگڑھ نے انتہائی مطلوب اشتہاری اقرار حسین عرف اقراری بھلہ اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔
اقرار حسین عرف اقراری ضلع مظفرگڑھ کا ٹاپ ون انتہائی مطلوب اشتہاری ہے، انتہائی مطلوب اشتہاریوں سے سی سی ڈی ٹیم کا مقابلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔
اشتہاریوں سے مقابلے میں سی سی ڈی کا انسپکٹر محمد نواز اور 3 کانسٹیبل شدید زخمی ہو گئے، اشتہاری اقرار حسین اور اس کے ساتھی شدید فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
سی سی ڈی کے زخمی اہلکاروں کو کوٹ ادو ہسپتال اور بعد ازاں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا، خون کا عطیہ دینے کے لیے شہری بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے۔
ترجمان سی سی ڈی نے کہا کہ سی سی ڈی کا پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔