سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بنگلادیش پریمئر لیگ کا حصہ بن گئے
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بنگلا دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) کا حصہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر بی پی ایل میں نظر آئیں گے۔
شعیب اختر نے بطور مینٹور ڈھاکا کیپیٹلز کو جوائن کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمئر لیگ کا آغاز 26 دسمبر (بروز جمعہ) سے ہوگا جس کے لئے کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی این او سیز جاری کئے گئے ہیں۔