چارسدہ: معمولی تکرار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
چارسدہ: (دنیا نیوز) معمولی تکرار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ تھانہ مندانی کے علاقے پیرانوکلی میں پیش آیا جہاں معمولی زبانی تکرار بڑے خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی، فائرنگ سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بھق ہونیوالوں میں زاہد شاہ عرف بلبل شاہ اور سجاد ولد سرتاج شامل ہیں، مقتولین کی نعشیں تنگی ہسپتال جبکہ زخمی پشاور منتقل کر دئیے گئے۔