پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک کے 8 مسلح افراد ہلاک
کرک: (دنیا نیوز) پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، دریش خیل میں کالعدم تحریک کے 8 مسلح افراد مقابلے میں مارے گئے۔
ڈی پی او سعود خان نے بتایا کہ پولیس پر حملے کے بعد پورے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کارروائی ہوئی، اپنے شہید پولیس اہلکاروں کا بدلہ ہر صورت لیں گے۔
سعود خان نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، قیام امن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
ڈی پی او کرک کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔