عبوری سربراہ بنگلہ دیش محمد یونس کا بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہارِ افسوس
ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلا دیشی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس نے سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال سے قوم ایک عظیم رہنما اور جمہوریت کی محافظ سے محروم ہو گئی ہے، خالدہ ضیاء بنگلا دیش کی تاریخ کا ایک اہم باب تھیں، ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
محمد یونس کا کہنا تھا کہ جمہوریت، عوامی حقوق کے لیے ان کا کردار ناقابل فراموش ہے، تعلیم، معیشت اور خواتین کے حقوق کے فروغ میں ان کی خدمات سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں، انہوں نے ملک کی سیاسی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔
عبوری حکومت کے سربراہ نے مرحومہ کے اہلِ خانہ، پارٹی قیادت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء کی خدمات کو ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔