منڈی بہاؤالدین میں دو سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق

منڈی بہاؤالدین:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین میں دو سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ چھموں کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو سالہ ابوبکر گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ نالے میں گرکر جان کی بازی ہار گیا۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں نے بچے کو نالے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا، لیکن ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کر دی، ابوبکرکے غائب ہونے پر اُس کے والدین تلاش کرتے رہے لیکن واقعہ سے لاعلم رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں