اقوام متحدہ کا اسرائیل سے فلسطینیوں پر مسلط کیا ہوا نسل پرستی پر مبنی نظام ختم کرنے کا مطالبہ
نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے اسرائیل سے فلسطینیوں پر مسلط کیا ہوا نسل پرستی پر مبنی نظام ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
عالمی میڈیایک رپورٹ کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں بتائی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف ایک منظم امتیازی سلوک جاری رکھا ہوا ہے جو حالیہ برسوں میں مزید سنگین ہو گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے سربراہ وولکر ترک نے اپنے بیان میں کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے حقوق کو منظم طریقے سے روکا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے معاملات میں بھی فلسطینیوں کے لئے زندگی امتیازی قوانین، پالیسیوں اور مختلف طریقوں طریقوں سے تنگ کر دی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی فلسطینی نے چائے یا پانی تک رسائل حاصل کرنی ہو، سکول یا ہسپتال تک جانا ہو، دوستوں یا رشتہ داروں سے ملنا ہو یا زیتون کے اپنے باغات میں جانا ہو ان سب معاملات میں فلسطینیوں کو شدید نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔