دنیا میں مجرموں کیلئے کوئی جگہ محفوظ نہیں: امریکی فورسز کا واضح پیغام

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فورسز نے واضح پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں مجرموں کے لئے کوئی جگہ محفوظ نہیں۔

سدن کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے وینزویلا پر دباؤ کی مہم کے تحت اور ایک آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا، امریکی فورسز نے اولینا نامی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے، اولینا ٹینکر پر سابقہ نام منیروا ایم کے تحت پابندیاں عائد تھیں۔

امریکی حکام نے کہا کہ امریکی ریکارڈ کے مطابق ٹینکر پر روسی تیل کی نقل و حمل شامل تھی، کارروائی کا مقصد ہوم لینڈ کی حفاظت اور غیر قانونی سرگرمیاں ختم کرنا ہے۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینزویلا پر امریکی دباؤ اور آئل ٹینکروں کی تحویل عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، امریکی کارروائیاں روسی تیل کی نقل و حمل اور پابندیوں پر اثر ڈال رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں