بھارت میں شوٹنگ کے قومی کوچ ریپ کے الزام میں گرفتار

ہریانہ: (ویب ڈیسک) بھارت میں شوٹنگ کے قومی کوچ کو ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کوچ انکوش بھردواج پر 17 سالہ نیشنل شوٹر نے ریپ کا الزام لگایا ہے، خاتون شوٹر نے فرید آباد کے ہوٹل میں ریپ کا الزام لگایا۔

خاتون شوٹر نے دہلی میں ہونے والے شوٹنگ ایونٹ کے لئے پرفارمنس کے جائزے کے دوران کوچ پر مبینہ ریپ کا الزام لگایا۔

ہریانہ پولیس نے خاتون شوٹر کے ریپ کے الزام کے بعد کوچ کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ شوٹر کی فیملی کی تفصیلی شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کی، پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے کے بعد ضروری کارروائی بھی شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے بیانات لینے کا سلسلہ جاری ہے۔

فرید آباد پولیس نے ہوٹل سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی طلب کر لی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق انکوش بھردواج کو معطل کر کے ایسوسی ایشن نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں