تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کی گل پلازہ آمد، محمود اچکزئی کا سانحہ پر اظہار افسوس

کراچی: (دنیا نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کی گل پلازہ آمد، اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے سانحہ پر اظہار افسوس کیا۔

محمود خان اچکزئی نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا، میڈیا سے گفتگو میں کہا فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دیر سے کیوں آئیں؟ تحقیقات ہونی چاہئیں، ایسے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا آگ بجھانے میں تاخیر نااہلی کی وجہ سے ہوئی، جن لوگوں کی کوتاہی ہے ان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہئے، بڑی عمارتوں میں آگ بجھانے کے آلات ہونے چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں