ساف مینز فٹسال چیمپئن شپ: پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ ڈرا
بینکاک: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مینز فٹسال ٹیم نے نیپال کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ ڈرا کردیا۔
تھائی لینڈ میں جاری ساف فٹسال چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں نیپال کے خلاف سخت مقابلہ کیا۔
ایک مرحلے پر نیپال کو 0-3 کی برتری حاصل تھی لیکن پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ 4-4 گول سے برابر کردیا۔
اس سے قبل پاکستان نے 3 میچز میں سے 2 میں فتح حاصل کررکھی تھی جبکہ ایک میں اسے شکست ہوئی تھی، اس میچ سے قبل پاکستان ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود تھی۔
پاکستان کو پہلے میچ میں مالدیپ کے ہاتھوں 1-7 سے شکست ہوئی جبکہ بھوٹان کو 2-4 اور سری لنکا کو 5-2 سے شکست دی۔