اماراتی صدر امریکی اور روسی صدور کے دوسری بار ٹیلیفونک رابطے
ابوظہبی: (سید مدثر خوشنود) متحدہ عرب امارات کے صدر ہز ہائی نیس شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے متعدد ٹیلیفونک رابطے ہوئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق رابطوں کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال اور عسکری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، ان رابطوں کا مقصد خطے میں استحکام برقرار رکھنے اور جاری کشیدگی کے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔
دستیاب سرکاری بیانات کے مطابق 28 فروری سے 12 مارچ کے درمیانی عرصے میں امریکی صدر نے کم از کم دو مرتبہ ٹیلیفون پر گفتگو کی جبکہ روسی صدر کی جانب سے بھی اسی مدت میں ایک سے زائد بار رابطہ کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ ان مشاورتوں میں علاقائی سلامتی، کشیدگی میں کمی اور سفارتی روابط کو جاری رکھنے کے امکانات پر بات کی گئی۔
یہ رابطے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں بڑھتی کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے باعث عالمی سطح پر اعلیٰ سطحی سفارتی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات ماضی میں بھی علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سفارتی رابطوں کے حوالے سے فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔
حکام کے مطابق موجودہ صورتحال میں عالمی رہنماؤں کے درمیان رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
سرکاری بیان میں کہا گیا کہ خطے کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور سفارتی سطح پر ہم آہنگی کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ سلامتی اور استحکام برقرار رکھا جا سکے۔