جماعت اوّل تا بارہویں کیلئے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کا نصاب منظور
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے قومی تعلیمی نظام میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی شمولیت، جماعت اوّل تا بارہویں کے لیے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کا نصاب منظور کر لیا گیا۔
نیشنل کریکولم کونسل وِنگ نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے نصاب کو حتمی شکل دی۔
این سی سی جدید نصاب طلبہ کو کمپیوٹیشنل ٹیکنالوجی، جدید نظام، روبوٹکس ڈیزائن کو ذمہ دارانہ استعمال اور حقیقی مسائل کے حل کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
نیشنل کریکولم کونسل ونگ کے مطابق یہ نصاب ترقی کے مختلف مراحل کو مدِنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے، اس کا مقصد طلبہ میں جدت، تخلیقی صلاحیت اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینا ہے۔
این سی سی کے مطابق نصاب کے ذریعے طلباءجدید ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگ ہوں گے، نوٹیفکیشن کے بعد یہ نصاب متعلقہ صوبائی محکمہ تعلیم، نصاب ساز اداروں، اساتذہ کی تربیت کے اداروں اور امتحانی بورڈز کو فراہم کیا جائے گا۔