بینک ملازم کے اغوا کا ڈراپ سین، کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) بینک ملازم کے اغوا کا ڈراپ سین، کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق بینک ملازم طارق 93 ہزار یورو مالیت کی غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں جمع کروانے کیلئے بینک سے روانہ ہوا۔

ملازم نے خود کو اغوا کا منصوبہ بنا کر 15 پر فیک کال کی، پولیس کو ملزم کی فیملی کی جانب سے فیک کال کرکے اغوا کی رپورٹ درج کروائی۔

پھالیہ پولیس نے اغوا کی جھوٹی کال پر جدید طریقہ سے تفتیش کی، پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے صادق آباد سے ملزم کو گرفتار کر کے 3 کروڑوں کی رقم برآمد کرلی، پولیس ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے، مزید انکشافات متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں