گل پلازے کی عمارت کے بارے میں اہم فیصلہ کرلیا گیا

کراچی:(دنیا نیوز) گل پلازے کی عمارت کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گل پلازہ میں ریسکیو 1122کو فائنل سرچ کا حکم دےد یا گیا، فائنل سرچ کے بعد گل پلازہ کی عمارت کو مسمارکر دیا جائے گا،عمارت کومسمار کرنے کی ذمہ داری ایس بی سی اے کی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے کی رپورٹ میں عمارت کوخطرناک اورناقابل استعمال قراردیا تھا، اِس حوالے سے ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بھی تصدیق کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں