ناروے نے ٹرمپ کے ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں شرکت سے انکار کر دیا
اوسلو: (دنیا نیوز) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں شرکت سے انکار کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ کرسٹوفر تھونر نے اس سلسلہ میں باضابطہ بیان جاری کر دیا۔
ناروے حکام کے مطابق امریکی تجویز کئی سوالات کو جنم دیتی ہے، موجودہ صورتحال میں ’’بورڈ آف پیس‘‘ منصوبہ قابل قبول نہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ناروے حکام کا کنہا ہے کہ بورڈ آف پیس کیلئے مزید بات چیت کی ضرورت ہے، ڈیووس میں ’’بورڈ آف پیس‘‘ کی دستخطی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔