سانحہ گل پلازہ کے بعد مختلف علاقوں کی 6 زیر تعمیر عمارتِیں سیل
کراچی: (دنیا نیوز) ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے سانحہ گل پلازہ کے بعد مختلف علاقوں کی 6 زیر تعمیر عمارتِیں سیل کردیں۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ سیل کی گئی عمارتوں میں فائر فائٹنگ کے آلات نہیں لگائے گئے تھے، عمارتوں میں ہنگامی حالات کو دوران محفوظ راستہ نہیں بنائے گئے۔
جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ ضلع جنوبی میں مجموعی طور 48 زیر تعمیر عمارتوں کا کام روک دیا گیا ہے، پہلے فیز میں زیر تعمیر عمارتوں کا معائنہ کیا جائیگاؕ
ڈی سی ساؤتھ نے کہا کہ فائر سیفٹی نہ ہونے والی پرانی عمارتوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے، فائر سیفٹی سسٹم عمارتوں میں نہیں ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔
جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات دے دیئے ہیں کہ کارروائیاں تیز کریں۔