اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کیا: اسحاق ڈار
ڈیووس: (دنیا نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت میں بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت کے اپنے فیصلے کا اعلان کر دیا ہے۔
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) January 21, 2026
اسحاق ڈار نے کہا کہ اس فیصلے کے ذریعے پاکستان نے مستقل جنگ بندی، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد، غزہ کی تعمیرِ نو اور ایک منصفانہ و وقت کی پابندی کے تحت آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔