نئی آئی سی سی رینکنگ جاری، ڈیرل مچل ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون بیٹر بن گئے

دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک روزہ کرکٹ میں نمبر ون بیٹر بن گئے ۔

نئی آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ کے مطابق کیوی بیٹر ڈیرل مچل نے بھارتی سٹار بیٹر ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی، ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

افغانستان کے ابراہیم زدران ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے، پاکستانی سٹار بیٹر بابر اعظم کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن برقرار ہے جبکہ سلمان علی آغا ایک درجہ ترقی کے بعد 16ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں