بھیرہ : مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
بھیرہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے بھیرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نواحی علاقے علی پور نون کےقریب ملزمان کو ناکے پر روکا گیا تو اُنہوں نے فائرنگ کر دی اور اسی دوران کماد کی فصل میں چھپ گئے۔
اِسی طرح پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور یہ سلسلہ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران ملزم الفت کی لاش ملی جو چوری ، ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات میں کئی تھانوں کو مطلوب تھا۔
علاوہ ازیں ملزم کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔