جیٹ فیول کی قیمتوں میں بھی اضافہ: قومی اور نجی ایئرلائن نے کرائے بڑھا دیئے

کراچی: (دنیا نیوز) پٹرول کی قیمتیں بڑھتے ہی جیٹ فیول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

قومی و نجی ایئر لائنز نے اندرون اور بیرون ملک کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا، بیرون ملک جانیوالے مسافر 10 سے 28 ہزار روپے اضافی کرایہ ادا کریں گے۔

اندرون ملک سفر کیلئے کرایہ 2 ہزار 800 سے 5 ہزار روپے تک بڑھ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں