نارووال: مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

نارووال: (دنیا نیوز) مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ شکرگڑھ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین مخالف سمت سے آنیوالے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں