پشین میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشت گرد مارے گئے

کوئٹہ:( دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے پشین کے علاقے کلی کربلا میں سی ٹی ڈی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق مارے جانے والوں میں ملزم ثناءاللہ آغا سمیت 5 دہشتگرد شامل تھے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن،راکٹ،دستی بم برآمد ہوا ۔

دوسری جانب ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں10 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں اُن کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی رٹ قائم رکھنے کے لئے شرپسندوں کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی جب کہ اشتہاری اور مطلوب ملزمان کے خلاف بلوچستان پولیس کی جانب سے خصوصی مہم جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں