آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کے موسم بارے پیش گوئی جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلو رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پر دھند کی توقع ہے۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہارمیں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش مظفرآباد ایئرپورٹ 05، سٹی 02، گڑھی دوپٹہ 04، کوٹلی 03، مری 05، منگلا 01، مالم جبہ 02 اور پٹن میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ اور مری میں 1 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، قلات، پاراچنار منفی07، گوپس، مالم جبہ، استور منفی 06، نتھیا گلی، کالام منفی 05، سکردو میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔