پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکاما ت جاری کر دیئے۔

سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جاوید اختر محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جاوید اختر محمود کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

ایم ڈی سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر کا تبادلہ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب مبین الٰہی کا تبادلہ، ایم ڈی سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے عہدے پر تعینات کر دیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا تبادلہ، ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب تعینات کر دیا گیا، حسین احمد رضا چوہدری ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں