چین نے برطانوی شہریوں کیلئے 30 دن تک ویزا فری سفر کی منظوری دے دی
بیجنگ: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات، چین نے برطانوی شہریوں کیلئے 30 دن تک ویزا فری سفر کی منظوری دے دی۔
خبرایجنسی کے مطابق چین اور برطانیہ نے اس حوالے سے ایم او یو پر دستخط کر دیئے، ویزا فری سہولت برطانوی کمپنیوں کے لیے چین میں توسیع آسان بنائے گی۔
چین کی جانب سے ویزا فری سکیم کا مقصد برطانیہ کی سروسز سیکٹر کو بڑھانے اور معیشت میں ترقی دینا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق کیئر اسٹارمر کے دورے کے دوران برطانیہ اور چین نے شراکت داری معاہدے کیے، شراکت داری صحت، مالیاتی، پیشہ ورانہ، قانونی اور تعلیمی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے گی۔
برطانیہ ہر سال چین کو 13 ارب پاؤنڈ مالیت کی مصنوعات برآمد کرتا ہے، چین میں برطانوی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب سے کاروباری مواقع میں اضافہ ہوگا۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے دورہ چین کو برطانیہ کیلئے ترقی کا موقع قرار دیا۔