اندرون لاہور میں 10 سرکاری سکولوں کی چھتیں بسنت کیلئے مختص
لاہور: (دنیا نیوز) بسنت کی تیاریاں، اندرون لاہور میں 10 سرکاری سکولوں کی چھتیں بسنت کیلئے مختص کر دی گئیں۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو دس سکولوں کی رپورٹ بھجوا دی، ان میں گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹی گیٹ، دہلی گیٹ، سید مٹھا بازار اور شاہ عالم گیٹ شامل ہیں۔
گورنمنٹ وکٹوریل گرلز ہائی سکول، تکیہ سادھواں، کابلی مل اور چونا منڈی کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں، سکول میں نگران عملے کو بسنت کے تین روز چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سکول وزٹ کرکے انتظامات کا جائزہ لیں گے، ناقص انتظامات کی صورت میں متعلقہ ہیڈز ذمہ دار ہونگے۔