اداکارہ لائبہ خان نے شوہر کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے رواں ماہ اچانک اپنی شادی کا اعلان کیا۔

اداکارہ کے مطابق ان کا نکاح نومبر 2024 میں مدینہ منورہ میں ہوا تھا، جبکہ نکاح کی خبر انہوں نے 27 جنوری 2026 کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

اعلان کے بعد لائبہ خان نے شادی سے جڑی مختلف تقریبات کی جھلکیاں بھی مداحوں کو دکھائیں، جن میں نکاح فوٹو شوٹ، دعائے خیر، ڈھولکی اور برائیڈل شاورجیسی تقریبات شامل تھیں۔

تاہم لائبہ خان نے اپنی سولو تصاویر شیئر کیں اور اپنے شوہر کو منظرِ عام پر لانے سے گریز کیا جس سے سوشل میڈیا پر ان کے شوہر سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے لائبہ خان پر تنقید کی اور کہا کہ شوہر کی شناخت چھپانے سے غیر ضروری بحث کی گئی ۔
بعض افراد نے بے بنیاد دعوے کرتے ہوئے مختلف الزامات بھی لگائےجبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو اپنی شادی اس طرح خفیہ رکھنے کی ضرورت نہیں تھی۔

تمام تر بحث کے بعد اب لائبہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ہلدیایونٹ کی تصاویر شیئر جس میں تنقید کرنے والوں اور مداحوں کے لیے کیپشن میں لکھا کہ اب خوش، براہ مہربانی ماشاءاللہ کہہ دو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں