بسنت محفوظ بنانے کیلئے لوڈر، چنگچی رکشوں پر سیفٹی راڈز لگانے کا حکم

لاہور: (دنیا نیوز) بسنت کو محفوظ بنانے کےلئے موٹر سائیکلوں کے ساتھ لوڈر اور چنگ چی رکشوں پر بھی سیفٹی راڈز لگانے کا حکم دے دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے لوڈر رکشوں اور چنگی چی رکشوں پر راڈز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ٹریفک حکام کے مطابق گزشتہ 10 روز میں 5 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلوں پر راڈز کی تنصیب کر دی گئی ہے، بسنت سے قبل سو فیصد بائیکس و چنگ چی رکشوں پر راڈز کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت سے پہلے ایک اور بچہ گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی

حکام کے مطابقسی سی پی او لاہور کے حکم پر یکم فروری سے بغیر راڈز بائیکس کو جرمانے بھی کئے جائیں گے۔

ٹریفک حکام کاکہنا ہے کہ بائیکرز کی جانب سے بروقت کوشش کی جائے کہ ٹریفک سٹالز یا پرائیویٹ راڈز کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔

حکام کے مطابق موٹرسائیکلوں پر راڈز کی تنصیب کا مقصد بسنت کے دوران شہریوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں