پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے ویزے ملنے کی منتظر

لاہور: (دنیا نیوز) پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے ویزے ملنے کی منتظر ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کو تاحال آسٹریلیا کا ویزہ نہیں مل سکا، پاکستانی ٹیم کو 5 فروری کی صبح آسٹریلیا جانا ہے، نجی ایئرلائن کے ٹکٹس کی بکنگ بھی ہوچکی ہے۔

آسٹریلین ایمبیسی نے قومی ٹیم کو منگل تک ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

یاد رہے کہ پرو لیگ میں پاکستان کو دوسرے مرحلے کے چار میچز آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلنے ہیں۔

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا اور جرمنی کیخلاف میچز کھیلے گی، 4 میچز 10، 11 ، 13 اور 14 فروری کو شیڈول ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں