امریکا ایران مذاکرات جمعے کو عمان میں ہوں گے، مارکو روبیو کی تصدیق

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جمعے کو عمان میں ہوں گے۔

ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران نے استنبول کہہ کر مذاکرات کا مقام تبدیل کیا، امریکی مشیر سٹیو وٹکوف ملاقات کیلئے تیار ہیں، ایران کو بیلسٹک میزائلوں پر بات کرنا ہوگی۔

دوسری جانب ایرانی عہدے دار کا کہنا ہے امریکا سے صرف جوہری معاہدے پر بات چیت ہو گی، مذاکرات میں میزائل پروگرام شامل نہیں ہوگا، جوہری مذاکرات جمعے کو صبح 10 بجے عمان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں