رفح کراسنگ جزوی بحال، 25 فلسطینی غزہ واپس پہنچ گئے
غزہ: (دنیا نیوز) رفح کراسنگ جزوی طور پر بحال ہو گئی جس کے بعد 25 فلسطینی غزہ واپس پہنچ گئے۔
واپسی پر فلسطینیوں نے اسرائیلی تذلیل اور سخت تفتیش کا انکشاف کیا ہے جبکہ طبی انخلا سست روی کا شکار ہے، صرف تیرہ مریض رفح منتقل ہوئے۔
اسرائیل سے فلسطینیوں کی لاشیں اور انسانی باقیات غزہ واپس پہنچا دی گئیں، اسرائیل سے 54 فلسطینیوں کی لاشیں اور 66 ڈبوں میں انسانی باقیات منتقل کی گئیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق لاشوں اور باقیات کی فرانزک جانچ اور دستاویزی کارروائی جاری ہے تاکہ خاندانوں کو شناخت کے لیے مواقع فراہم کیے جا سکیں، غزہ کا 90 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے۔
دوسری جانب جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں، خان یونس میں فلسطینی شہید جبکہ اسرائیلی فائرنگ سے خان یونس میں خاتون زخمی ہو گئی۔