عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 037ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 170روپے کے اضافے سے 8ہزار 574روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 145روپے کے اضافے سے 7ہزار 350روپے کی سطح پر آگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں