60 سالہ حکیم نے ایک نوجوان لڑکی سے شادی، تصاویر وائرل
کراچی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں 60 سالہ حکیم نے ایک نوجوان لڑکی سے شادی کی تصاویر اور مناظر شیئر کیے گئے ہیں۔
صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے دونوں کی عمر کے فرق اور شادی کی نوعیت پر سوالات اٹھائے۔
اس حوالے سے حکیم نے وضاحت دی کہ ہماری ارینج میرج بھی ہے اور لو میرج بھی ہے، میری بیوی کو پیار ہوا تو بعد میں ارینج میرج ہوئی یعنی ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے کے بعد نکاح کیا
ان کی اہلیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ نکاح کو عام کریں۔ جتنے لوگ کہتے ہیں کہ اپنی عمر کے ہم عمر لڑکے سے شادی کریں میں کہوں گی کہ جب دل سے محبت ہو تو عمر کی پرواہ نہیں کی جاتی۔
حکیم نے مزید کہا کہ دل جوان ہونا چاہیے عمر میں کیا رکھا ہے۔ میری اہلیہ طلاق یافتہ تھیں اور میں نے اللہ کے حکم اور نبیﷺ کی سنت کے مطابق نکاح کیا اس میں کوئی غلطی نہیں۔ میں نے کوئی ناجائز تعلق قائم نہیں کیا تو لوگوں کے منفی تبصرے بلاجواز ہیں۔ زیادہ تر منفی کمنٹس وہ لوگ کرتے ہیں جنہوں نے ناجائز تعلقات بنائے اور نکاح کو نہیں اپناتے اور لڑکیوں کو دھوکا دیتے ہیں۔